مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر چندی گڑھ میں بے روزگار شوہر نے بچہ نہ ہونے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق چندی گڑھ کے علاقے مالویا کالونی میں انوپ سنگھ اور شیتل کی شادی کو تین سال ہوچکے تھے اور ان کے ہاں اب تک بچے کی پیدائش نہیں ہوئی تھی، پولیس کے مطابق اس معاملے پر اکثر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا۔بھارتی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی انوپ سنگھ نے اپنی بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکارف سے اس کا گلا گھونٹ کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر شیتل کے گھر والے وہاں پہنچے اور اسے اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم انوپ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔
بھارت کے شہر چندی گڑھ میں بے روزگار شوہر نے بچہ نہ ہونے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔
News ID 1895312
آپ کا تبصرہ